News برصغیر تازہ ترین

ہماچل اسکول: ’کورونا بم‘ سے 99 طلب اور23 ملازم متاثر

ہماچل پردیش واقع چمبا ضلع کے ڈلہوزی ریسورٹ میں ایک پبلک اسکول ہے جہاں کم از کم 99 طلبا اور 23 ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس خبر کے پھیلتے ہی لوگوں
ہماچل پردیش کے چمبا ضلع واقع ڈلہوزی ریسورٹ میں ایک مشہور پبلک اسکول کے کم از کم 99 طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس اسکول کے 23 ملازمین بھی کورونا پازیٹو ہیں اور اس خبر کے پھیلنے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی سی رانا نے میڈیا کو بتایا کہ ڈلہوزی پبلک اسکول کے طلبا اور ملازمین ایسمٹومیٹک ہیں، یعنی ان میں کورونا کی کوئی علامت دیکھنے کو نہیں ملی۔
ڈی سی رانا نے میڈیا کو مطلع کیا کہ سبھی کورونا پازیٹو طلبا اور ملازمین کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے اور ایک ڈاکٹری ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ریاست کے سبھی تعلیمی اداروں کو پہلے ہی 15 اپریل تک بند کر دیا ہے۔ حالانکہ تعلیمی اور غیر تعلیمی ملازمین ڈیوٹی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رافیل ڈیل میں ہوئی بدعنوانی! ہندوستان کے ایک بچولیے کو ملے تھے 8.5 کروڑ کا ’تحفہ‘، فرنچ رپورٹ میں دعویٰ
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ ایس او پی کے مطابق کوچنگ سنٹر اور سبھی میڈیکل ادارے اور نرسنگ ادارے کھلے رہیں گے۔ رہائشی سہولت والے تعلیمی ادارے بھی کھلے رہ سکتے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں

63 total views, 0 views today

One Reply to “ہماچل اسکول: ’کورونا بم‘ سے 99 طلب اور23 ملازم متاثر

  1. Do you mind if I quote a couple of your posts as long as I provide credit and sources back to your website? My website is in the exact same area of interest as yours and my users would truly benefit from some of the information you provide here. Please let me know if this alright with you. Cheers!

Leave a Reply

Your email address will not be published.