News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین کهیل

گیند بازوں آفریدی کاقہرنازل، 15گیندوں میں بنا ڈالے70 رن

کناڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں شاہد آفریدی نے اپنی دھماکہ دار بلے بازی سے سبھی کو چونکا دیا ۔ آفریدی نے بریمپٹن وولوس کیلئے کھیلتے ہوئے ایڈمنٹن رائلس کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی ۔ بریمپٹن نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 207 رنوں کا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں ایڈمنٹن رائلس کی ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر 180 رن ہی بناسکی اور 27 رنوں سے میچ ہار گئی ۔

بریمپٹن کو لینڈل سمنس اور جارج منسے نے طوفانی شروعات دلائی ۔ دونوں نے ملک کر 25 گیندوں میں 43 رن بنائے ۔ اس کے بعد منرل اور نتیش کمار سستے میں آوٹ ہوگئے ، لیکن لینڈل سمنس نے 34 گیندوں میں 59 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ پھر ایڈمنٹن رائلس کے گیند بازوں پر آفریدی کا قہر ٹوٹا ۔ پاکستان کے اس 40 سال کے کھلاڑی نے 40 گیندوں میں ناٹ آوٹ 81 رن بنا ئے ۔ آفریدی نے اپنی طوفانی اننگز کے دوران پانچ چھکے اور 10 چوکے لگائے ۔ یعنی انہوں نے صرف 15 گیندوں میں ہی 70 رن بنا ڈالے ۔

شاہد آفریدی نے طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک دلچسپ پوسٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا شیر ابھی زندہ ہے

3 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.