News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

گُوس پُلوامہ میں خُونریزمعرکہ، فوجی اور جنگجُو فوت

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو میں منگل کی علی الصبح چھڑنے والے ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار فوت جبکہ پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں جاری آپریشن میں اب تک ایک جنگجو جانبحق ہوا ہے جس کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے گوس نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پلوامہ پولیس، فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا.

1,214 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.