News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

گوپال پورہ کولگام: فورسزانکاؤنٹر میں2 عساکر جان بحق

جنوبی کشمیر کےکولگام گوپال پورہ میں منگل کی دیر رات عساکر اور فورسز کے درمیان تصادم میں دو جنگباز کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ابھی بھی کچھ ملیٹنٹوں کے علاقے میں چھپے ہونےکا دعوی کیا جارہا ہے۔ فورسز نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔۔
جانکاری کے مطابق فورسز کواطلاع ملی تھی کہ جنوبی کشمیر کے گوپال پورہ۔کلگام میں کچھ ملیٹنٹ چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر اہلکاروں نے گوپال پورہ اور کلگام کے کئی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ فورسس اہلکارسبھی گھروں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس کی بھنک ملیٹنٹوں کو لگ گئی. فورسز کو آتا دیکھ ملیٹنٹوں نے ان پر حملہ کردیا۔ فورسز نے بھی ملیٹنٹوں پر فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے چلی فائرنگ میں دو ملیٹنٹ مارے گئے۔ ابھی بھی انکاؤنٹر جاری ہے کیونکہ کچھ ملیٹنٹ ابھی بھی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں الگ۔الگ مقامات پر ہوئے انکاؤنٹر میں 10 سے زیادہ ملیٹنٹ مارے جا چکے ہیں۔ پلوامہ اور شوپیاں میں جمعرات کو ملیٹنٹوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے تصادم میں 6 ملیٹنٹ مارے گئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی کشمیر میں پلوامہ کے پنج گام سیکٹر میں ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان سنیچر کو مڈبھیڑ ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے تین ملیٹنٹوں کو گھیر لیا اور بعد میں تینوں کو فوج کے جوانوں نے ڈھیر کردی

1,998 total views, 0 views today

7 Replies to “گوپال پورہ کولگام: فورسزانکاؤنٹر میں2 عساکر جان بحق

  1. Definitely believe that which you said. Your favorite reason seemed to be on the net the simplest thing to
    be aware of. I say to you, I definitely get annoyed while people consider worries that they just do
    not know about. You managed to hit the nail upon the top as well as defined out the whole thing without
    having side effect , people could take a signal. Will likely be back to get more.
    Thanks

Leave a Reply

Your email address will not be published.