News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کیا چین ہندوستانی سرزمین پر قابض نہیں ہے؟کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ چین نے وادی گلوان میں ہندوستانی حدود میں دراندازی کی ہے اور اس کے فوجی دستے ملک کے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے متعدد اہم علاقوں میں تعینات ہیں، اسلیے اب وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بتانا چاہئے کہ کیا چین کا ہندوستانی سرزمین پر قبضہ نہیں ہے۔
کانگریس کے ترجمان کپّل سبل نے ہفتہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ لداخ خطے میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی فوج نے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ خود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کونسلروں کا کہنا ہے کہ چین کے فوجی دستوں نے ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں اپنے فوجی سازو سامان تعینات کردیے ہیں اور اس کے فوجی پوری تیاری کے ساتھ ہندوستانی سرزمین پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے وادی گلوان میں ہماری 18 کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہندوستانی چرواہوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ وہاں نہیں جا سکتے جہاں وہ اپنی مویشیوں کو ایک طویل عرصے سے چرا رہے تھے۔ انہیں وہاں جانے سے روکا جارہا ہے۔ سونم وانگ چنگ لداخ کےانجینئر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی چرواہوں کو وادی گلوان میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ 1959 میں چین نے یہ تسلیم کیا تھا کہ حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے مطابق پوری وادی گلوان ہندوستان کی ہے لیکن 16 جون 2020 کے بعد وادی گلوان چینی قبضے میں آگیا ہے۔ چینی فوج نے وادی گلوان میں اپنا انفراسٹرکچر نظام قائم کرلیا ہے لیکن اس ملک کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چین ہندوستان میں داخل نہیں ہوا ہے اور ہماری کسی بھی چوکی پر چین کا قبضہ نہیں ہے

1,212 total views, 0 views today

4 Replies to “کیا چین ہندوستانی سرزمین پر قابض نہیں ہے؟کانگریس

  1. Terrific work! This is the type of info that are supposed to be shared around
    the web. Shame on Google for now not positioning
    this submit upper! Come on over and discuss with my web site .
    Thanks =)

  2. I don’t know whether it’s just me or if everybody else encountering issues with your site.
    It seems like some of the text in your posts are running off the screen. Can someone else please provide feedback and let me know if this is happening to
    them too? This may be a problem with my web browser because I’ve had this
    happen before. Cheers

  3. We stumbled over here coming from a different website and thought I should check things out. I like what I see so now i am following you. Look forward to going over your web page repeatedly.|

  4. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Hi, i think that i saw you visited my site so i came to “return the favor”.I’m
    attempting to find things to enhance my site!I suppose its ok to use a few of your ideas!!

Leave a Reply

Your email address will not be published.