News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کپوارہ:جنگجو،4، معاونین کوگرفتار کرنےکاپولیس دعویٰ

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو اور چار جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی کپوارہ امبارکر شری رام دنکر نے منگل کے روز یہاں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کپوارہ پولیس، 28 آر آر اور162 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لولاب علاقے میں ایک آپریشن کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ اور چار جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے’۔ انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت پرویز احمد بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکنہ لالپورہ کے بطور کی ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ پرویز کی تحول سے ایک اے کے 47 اور ایک چینی ساخت کی ایک پستول اور کچھ میگزین برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پرویز کو ہتھیار فراہم کرنے والے چار اعانت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان چار گرفتار شدگان کی شناخت الطاف احمد میر ساکنہ حاجی بل کلاروس، غلام محمد کوہلی ساکنہ وارنو لولاب، عبد القیوم گجر ساکنہ کھنورہ بانڈی پورہ اور نظام الدین گجر ساکنہ گجر پتی بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ ان اعانت کاروں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور ان میں سے تین اعانت کار سابق جنگجو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان اعانت کاروں کا ریاض اور امجد ساکنان بانڈی پورہ نامی جنگجو کمانڈروں، جو وادی میں سمگلنگ اور جنگجوؤں کو ہتھیار سپلائی کرتے ہیں، کے ساتھ رابطہ تھا

126 total views, 0 views today

One Reply to “کپوارہ:جنگجو،4، معاونین کوگرفتار کرنےکاپولیس دعویٰ

  1. YOU NEED QUALITY VISITORS for your: inkishaaf.com

    My name is Clayton Mahurin, and I’m a Web Traffic Specialist. I can get:
    – visitors from search engines
    – visitors from social media
    – visitors from any country you want
    – very low bounce rate & long visit duration

    CLAIM YOUR 24 HOURS FREE TEST => https://bit.ly/3h750yC

Leave a Reply

Your email address will not be published.