News برصغیر بین الاقومی تازہ ترین

کورونابحران بد سےبدتر ہوسکتا ہے:ڈبلیوایچ او کاانتباہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائرکٹر جنرل ٹیدروس ایڈہانوم نے متعدد ممالک کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بنیادی اقدامات پر عمل نہیں کیا گیا تو یہ وبا پھیلتی جائے گی۔ عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹیدروس ایڈہانوم نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے مرکز میں آن لائن نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ’’میں دوٹوک کہوں گا کہ کئی ممالک غلط سمت میں جارہے ہیں اور وائرس بدستور شہریوں کا سب سے بڑا دشمن ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر بنیادی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو یہ وبا پھیلتی چلی جائے گی اور یہ بد سے بدتر اور بدترین بن جائے گی‘‘۔
خیال رہے کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ سے زائد متاثرین دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والے عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اتوار کو 2 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کیسز میں سے 80 فیصد صرف 10 ممالک سے تھے اور 50 فیصد محض دو ممالک میں رپورٹ ہوئے۔ امریکہ اور برازیل کورونا سے بدترین متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔
ٹیدروس نے کہا کہ ’’مستقبل قریب میں پرانے معمول کے حالات کی طرف واپسی نہیں ہوگی اور اس حوالے سے انتہائی تشویش ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کی دستبرداری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے بحران کے آغاز میں چین کے غلط اقدامات میں مدد کی جہاں کووڈ-19 سب سے پہلے رپورٹ ہوا تھا۔ امریکی صدر خود کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لینے پر سیاسی مخالفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں ۔تاہم وہ اس تاثر کو رد کرتے ہیں اور گزشتہ روز پہلی مرتبہ عوام میں ماسک پہن کر نکلے تھے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مقام کے تعین کے سلسلہ میں تحقیقات کے لیے چین گئی تھی جہاں ووہان میں سب سے پہلے کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے۔ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسیز کے سربراہ مائیک ریان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم قاعدے کے مطابق چینی سائنس دانوں کے ساتھ مل کر کام شروع کرنے سے پہلے قرنطینہ میں ہے

1,115 total views, 0 views today

8 Replies to “کورونابحران بد سےبدتر ہوسکتا ہے:ڈبلیوایچ او کاانتباہ

  1. Good post. I learn something totally new and challenging on websites I stumbleupon everyday.
    It’s always interesting to read through articles from other writers and practice a little something from their websites.

  2. Thanks for ones marvelous posting! I certainly enjoyed reading it, you may
    be a great author.I will make sure to bookmark your blog and may come back
    down the road. I want to encourage you continue your great
    posts, have a nice evening!

  3. Excellent items from you, man. I’ve be mindful your stuff prior to and you’re simply extremely fantastic.

    I really like what you have bought here, certainly like what
    you’re stating and the way in which by which you assert it.

    You make it entertaining and you still take care of to keep it
    wise. I can not wait to learn far more from you.

    That is actually a wonderful web site.

  4. We stumbled over here coming from a different website and thought I might check things out.
    I like what I see so i am just following you. Look forward to going over your web page
    for a second time.

  5. Independance Immobilière – Agence Dakar Sénégal
    Av. Fadiga, Immeuble Lahad Mbacké
    BP 2975 Dakar
    +221 33 823 39 30

    Agence Immobilière Dakar

    First of all I would like to say awesome blog! I had a quick question in which I’d like to ask if you do not mind.
    I was interested to know how you center yourself and clear
    your mind prior to writing. I have had difficulty clearing my mind
    in getting my thoughts out. I do take pleasure in writing however it just seems like the first 10 to 15
    minutes are usually lost just trying to figure out how to
    begin. Any ideas or tips? Kudos!

  6. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    The other day, while I was at work, my cousin stole my apple
    ipad and tested to see if it can survive a 30 foot drop, just so she can be
    a youtube sensation. My iPad is now broken and she has
    83 views. I know this is totally off topic but I had
    to share it with someone!

Leave a Reply

Your email address will not be published.