News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کمپنیوں میں40ہزار نوکریاں، 12 ویں پاس بھی عرضی دےسکتےہیں

کورونا وائرس (Coronavirus) سے پیدا ہوئے اقتصادی بحران کا شکار ہوئے لوگوں کے لئے راحت بھری خبر آئی ہے۔ چین کے ووہان شہر سے نکلی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہندوستان میں نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے درمیان انٹرنیٹ کمپنیوں کے کام میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے اور اب یہی وجہ ہے کہ یہ کمپنیاں اس بازار کو زیادہ سے زیادہ بھنانے کے لئے بڑی تعداد میں نوکریاں (40000 Jobs) دینے کے لئے آگے آرہی ہیں۔ اسی ضمن میں کئی کمپنیاں کل ملاکر تقریباً 40 ہزار نوکریاں دیں گی۔
امیزون دے گی 20 ہزار نوکریاں
دراصل، امیزون انڈیا (Amazon India) نے کسٹر سروس علاقے میں 20 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوکریاں حیدرآباد، پنے، کوئمبٹور، نوئیڈا، کولکاتا، جے پور، چنڈی گڑھ، منگلورو، اندور، بھوپال اور لکھنو جیسے شہروں میں دی جائیں گی۔ ان میں ای میل، چیٹ، سوشل میڈیا اور فون کے ذریعہ کسٹمر سپورٹ کے لئے نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوکریوں میں چھٹنی کے درمیان بگ باسکیٹ، گروفرس، پے ٹی ایم، بھارت پے جیسی کمپنیاں بھی نئی نوکریاں دینے کا اعلان کرچکی ہیں۔
ایجوکیشنل کوالیفکیشن
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، امیزون، امیزون انڈیا کے ذریعہ نکالی جانے والی ان نوکریوں کے لئے جہاں تک تعلیمی صلاحیت کی بات ہے تو اس کے لئے درخواست دینے کے لئے کم سے کم صلاحیت امیدوار کا 12ویں پاس ہونا ہے۔ اس کے علاوہ انگلش، ہندی، تمل، تیلگو اور کنڑ زبانوں پر پکڑ بھی ہونی چاہئے۔
Ecom Express کرے گی 7000 لوگوں کی بھرتی
تھرڈ پارٹی لاجسٹکس فرم ای کام ایکسپریس (Ecom Express) نے بھی اگلے دو ماہ میں 7 ہزار لوگوں کو نوکری دینے کی بات کہی ہے۔ یہ تقرری دہلی، ممبئی، کولکاتا، چنئی، بنگلورو، احمد آباد، حیدرآباد، سورت، چنڈی گڑھ، اندور، پٹنہ، لکھنو، کانپور، بھوپال اور جے پور کے لئے کی جائیں گی۔
بگ باسکیٹ میں 10 ہزار تو گروفرس میں 2000 نوکریاں
ملک میں کورونا وائرس کے سبب 2 مارچ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے بگ باسکیٹ اور گروفرس کے کاروبار میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں بگ باسکیٹ نے 10 ہزار تو وہیں گروفرس نے دو ہزار نوکریاں نکالی ہیں، تاکہ بازار کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مناسب ورک فورس اس کے پاس ہو۔ اس کے علاوہ پے ٹی ایم مال نے بھی 300 نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے

70 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.