News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کلگام میں جنگجووں نےپولس اہلکارکوگولی مار کرہلاک کیا

کشمیر کے کلگام میں جنگجوؤں نے ایک پولیس اہلکا ر کومار دیا ۔ عید الاضحی ٰ کی نماز کے بعد جیسے ہی ایس پی او احمد باہر آئے جنگجوؤں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ اس حملے میں فیاض احمد کی موت ہو گئی۔ محمد رمضان شاہ کے بیٹے فیاض احمد عید گاہ کے جاجری پورہ میں رہتے تھے۔
واضح ہو کہ منگل کو ہی جموں کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جنگجوؤں نے ایک سابق پولیس اہلکار ککا اغوا کر لیا تھا ۔ اغوا کئے گئے شخص کا نام شکور احمد بتا یا جا رہا ہے جو شوپیاں کے کملدان علاقے میں رہتا ہے۔

ایسے میں ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایک کارکن کی لاش ملی ہے۔ شبیر کو گولی مار کر مارا گیا ہے۔ منگل کی رات جنگجوؤں نے شبیر احمد کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے پٹھان پلوامہ کے رہنے والے شبیر احمد بٹ کو گزشتہ شام اس وقت اغوا کرلیاجب وہ اپنے گھر کی طرف جارہا تھا۔

بتادیں کہ پٹھان کے رہنے ولاے شبیر 2014 میں بی جے پی ٹکٹ پر انتخابات بھی لڑ چکے ہیں۔ 2017 میں بھی جنگجوؤں نے بی جے پی کے یوتھ صدر کو شوپیاں سے اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس کے کچھ دن بعد ان کی لاش بھی بر آمد ہوئی تھی

2,168 total views, 0 views today

One Reply to “کلگام میں جنگجووں نےپولس اہلکارکوگولی مار کرہلاک کیا

  1. This is really interesting, You’re a very skilled blogger.

    I have joined your rss feed and look forward to seeking more
    of your excellent post. Also, I’ve shared your web site in my
    social networks!

Leave a Reply

Your email address will not be published.