News تازہ ترین

کشمیر: جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، مظاہرے ، ہڑتال

سرینگر ۔ (12 جولائی2017ء) کشمیر میں فوج کے ہاتھوں ضلع بڈگام کے علاقے ریڈ بگ میں جاں بحق ہونے والے کشمیر ی نوجوان عاقب گل کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات مطابق عاقب گل کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنے آبائی قبرستان میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔
عاقب گل کے ساتھ دیگر دو نوجوان جاوید شیخ اور دائود احمد بھی جانبحق ہو گئے تھے۔ عاقب گل کی تدفین کے بعد کشمیری نوجوانوں اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان سرینگر کی ایئر پورٹ روڑ پر شدیدجھڑپیں ہوئیں۔ اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔ جاوید شیخ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے نارہ بل سعد پورہ میں پڑھی گئی۔
نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع ممتازنوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی تصویروں والے بینزز بھی آویزاں کیے گئے ۔ لوگوں کی کثیر تعداد کے سبب نماز جنازہ چار مرتبہ پڑھی . دریں اثنا انتظامیہ نے نوجوانوں کی موت پر احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے رینہ واری، خانیار، نوہٹہ ، مہاراج گنج اور صفاکدل تھانوں کی حدود میں آنے علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کریں۔
لوگوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات کے تبادلے سے روکنے کے لیے ان علاقوں میں انٹرنیٹ فون سروس بھی معطل کر دی گئی ۔ادھر نوجوانوں کی موتپر ضلع بڈگام کے علاقوں ماگام ، آری پانتھن، نارہ بل اور بیروہ میںبدھ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔دکانیں بند تھیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔

1,670 total views, 0 views today

2 Replies to “کشمیر: جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، مظاہرے ، ہڑتال

  1. all the time i used to read smaller articles or reviews which as well
    clear their motive, and that is also happening with this piece of writing which I am reading
    here.

  2. Good day! I could have sworn I’ve been to this web site before but
    after browsing through some of the articles I realized it’s new to
    me. Anyhow, I’m definitely happy I came across it and I’ll be book-marking it and checking back
    often!

Leave a Reply

Your email address will not be published.