News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی سے قبل پورے کشمیر میں سخت کرفیو نافذ

پانچ اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر حکام نے احتجاج اور تشدد کے خدشے کے تحت کشمیر بھر میں کرفیو نافذ کردیا۔

سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ نے ایک آرڈر میں کہا ہے کہ انھیں علاحدگی پسندوں اور پاکستان کے زیر اہتمام گروپوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا ’’پورے کشمیر میں جگہ جگہ پابندی ہوگی۔ آنے والے دنوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے خدشات ہیں۔ دریں اثنا کوویڈ۔19 لاک ڈاؤن میں نرمی صرف عید کے لیے تھی۔‘‘

حکام نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار پوری وادی میں بھاری تعداد میں تعینات ہیں۔ بدھ تک سخت کرفیو برقرار رہے گا۔

پولیس نے کہا ’’لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں اور گھر کے اندر ہی رہیں۔

149 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.