News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیریوں کو جان اور ماسک کی پروا نہیں

کشمیر میں لوگوں کی اکثریت کو اپنی جان اور صحت کی پروا نہیں، ماسک کے بغیر گھوم پھر رہے ہیں لوگکوروناوائرس: کشمیر میں لوگوں کی اکثریت کو اپنی جان اور صحت کی پروا نہیں
سری نگر۔ عالمی ادارہ صحت نے نئے اصول جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لئے بارہ سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننےکا مشورہ دیا اور تاکید بھی کی ہے۔ تاہم وادی کشمیر میں عالمی ادارہ صحت اور دو سرے طبی ماہرین کے مشوروں کے باوجود لوگ ماسک پہننے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ لوگ اکثر ماسک کے بغیر ہی اپنےگھروں سے باہر آتے ہیں ۔لوگ اپنی جان اور صحت کی پرواہ کئے بغیر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ ادھر وادی کشمیرمیں کورونا وائرس کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کی جانب سے عوام کو سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھنے کی تاکیدکی گئی ہے۔

نیوز 18اردو کی ٹیم نے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام اور بارہمولہ کے پٹن بازاروں کا جائزہ لیا تو بازاروں میں دکانداروں، ڈرائیوروں، راہگیروں اور دیگردوسرے لوگوں کی اکثریت ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہرآ کرچلتی پھرتی نظر آئی۔ یہاں تک کہ گاڑیوں میں سوار لوگ بھی ماسک کا کوئی خیال نہیں رکھتے ہیں۔ اکثر لوگ اپنے جیب اور ہاتھوں میں ماسک رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔کچھ لوگوں سے جب نیوز 18اردوکی ٹیم نے پوچھا بھی تو انہوں نےحیلہ بہانے بنا کر بات کو ٹال مٹول کرکے پیش کیا۔ کچھ لوگ ماسک پہننے کو مذاق سے تعبیر کرتے ہیں تو کچھ لوگ گرمی کے اس موسم میں ماسک پہننے سے دم گھٹنےکا بہانہ بناتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت اور طبی ماہرین کی طرف سے لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کوروناوائرس سے بچنے کے لئے ماسک اورسماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ لیکن لوگ کوروناوائرس سے بچنے میں سنجیدہ نظرنہیں آتےہیں۔
بازاروں میں کچھ لوگ اپنےچھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ لئے ہوئےبھی بغیرماسک کے گھومتے پھرتےہیں۔ بیشترمقامات پر دکاندار بھی گراہکوں کو ماسک کے بغیر ہی اپنی دکانوں پر آنے دیتے ہیں۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر طاہر سجاد نے نیوز18اردو کو بتایاکہ اسپتالوں میں بھی بہت سے لوگ ماسک کے بغیر داخل ہوتےہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی جانب سے اس غفلت کو دیکھتےہوئے اب اسپتالوں کے دروازوں پر ہی ایک ملازم کو تعینات رکھا گیا ہے جو آنے والے کسی بھی فردکو اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ماسک چیک کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کا لازمی طور پر استعمال کریں۔ یہ بات طے ہے کہ جب لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونگے تب تک یہ وائرس ختم نہیں ہوگا

29 total views, 0 views today

One Reply to “کشمیریوں کو جان اور ماسک کی پروا نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.