News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیرمیں ہردوسرےتیسرےدن ملٹنٹوں کی صفائی ہوتی ہے: نریندرمودی

وزیراعظم نےکہا ‘کچھ لوگوں کواعتراض ہےکہ آج الیکشن چل رہا ہے تو”دہشت گردوں” کو کیوں مارا؟ وہ بم اوربندوق لےکرسامنے کھڑے ہیں، کیا وہاں ہمارے جوان الیکشن کمیشن سے اجازت لینےجائیں کہ میں اس کوگولی ماروں یا نہیں۔ اچھا کشمیرمیں جب سے ہم آئے ہیں، ہر دوسرے تیسرے دن صفائی ہوتی رہتی ہے، یہ صفائی مہم میرا کام ہے بھائی، اس جیت کو والہانہ اورخوبصورت بنانا ہے۔ آپ کا ہرووٹ میرے لئے بہت ضروری ہے۔ میرے لئے ہر ووٹ بہت قیمتی ہے۔ جیت سامنے دیکھ کریہ وقت آرام کرنےکا نہیں، یہ وقت جیت کوتاریخی بنانےکا ہے۔ مہاملاوٹ کرنے والوں کی پریشانی بڑھ جائے گی.
کشی نگرمیں اتوارکو’وجے سنکلپ ریلی’ کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ مرکزمیں ایک بارپھرمودی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پانچویں مرحلے کے بعد مخالف چاروں خانے چت ہوچکےہیں۔ ملک مضبوط، فیصلہ کن اورایماندارحکومت کے لئےووٹ دے رہا ہے۔
وزیراعظم نےاس کےساتھ ہی کہا ‘دہشت گردی کے خلاف جو سیدھی لڑائی ہم لڑرہے ہیں، اس کےلئےملک ووٹ دے رہا ہے۔ ہندوستان کودہلانے والےآج ڈرڈرکرجینےکومجبورہیں، اس لئےملک ہمیں ووٹ دے رہا ہے۔ آج دنیا میں جوہندوستان کی گونج سنائی دے رہی ہے، ملک اس کےلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کواورمودی کوووٹ دے رہا ہے۔ پاکستان کے دہشت گردوں کوگھرمیں گھس کرمارنے کی پالیسی کےلئے ملک کمل کھلا رہا ہے۔ رام کا نام لینے والوں کوجیل میں ڈالنے والوں کوسزاملے، اس لئےملک کمل کے نشان کوووٹ دے رہا ہے۔ 23 مئی کوایک بارپھرمودی حکومت آرہی ہے’۔

1,067 total views, 0 views today

4 Replies to “کشمیرمیں ہردوسرےتیسرےدن ملٹنٹوں کی صفائی ہوتی ہے: نریندرمودی

  1. What i do not understood is in fact how you are now not really much more smartly-preferred than you may be right now. You are very intelligent. You know therefore considerably in terms of this subject, made me in my opinion consider it from so many varied angles. Its like men and women are not interested until it is one thing to do with Girl gaga! Your own stuffs outstanding. All the time handle it up!

  2. Wonderful paintings! That is the kind of information that should be shared across the net. Shame on the search engines for not positioning this put up higher! Come on over and talk over with my website . Thank you =)

Leave a Reply

Your email address will not be published.