News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیرمیں تیزبارش سےسڑکیں اورگلی کوچے پانی پانی

کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے جہاں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں سری نگر کی متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آچکے ہیں۔

شہر سرینگر کے مختلف حصوں میں سڑکیں زیر آب ہیں اور گلی کوچوں میں بھی پانی جمع ہوا ہے۔ اگرچہ ٹریفک کی نقل و حمل میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا ہے تاہم راہگیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وادی کے اطراف و اکناف سے بھی موسلا دھار بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی تاہم محکمہ فلڈ کنٹرول ذرائع کے مطابق فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل جمعہ دوپہر سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور دھوپ کھلے گی

176 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.