News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کشمیر:حالات خراب ہونےکاامکان، 4ماہ کا راشن جمع کریں،فورسزافسرکاخط وائرل

خط کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ، جس کے بعد ریلوے کو اپنی صفائی بھی پیش کرنی پڑگئی ۔ ریلوے نے ہفتہ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس خط کا کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ ساتھ ہی اس کو جاری کرنے کا متعلقہ افسر کے پاس کوئی اختیار بھی نہیں ہے ۔

جموں و کشمیر کے بڈگام میں ریلوے سیکورٹی فورسیز ( آر پی ایف ) کے ایک افسر کے ملازمین کو لکھے خط پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔ دراصل افسر نے اس خط میں آنے والے دنوں میں کشمیر میں کشیدگی اور تشدد کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ملازمین کو خبردار کیا ہے ۔ آر پی ایف بڈگام کے اسسٹنٹ سیکورٹی کمشنر نے خط لکھ کر ملازمین سے طویل عرصہ تک وادی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے راشن جمع کرنے کیلئے کہا ہے ۔
اس خط کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ، جس کے بعد ریلوے کو اپنی صفائی بھی پیش کرنی پڑگئی ۔ ریلوے نے ہفتہ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس خط کا کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ ساتھ ہی اس کو جاری کرنے کا متعلقہ افسر کے پاس کوئی اختیار بھی نہیں ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ آر پی ایف افسر سدیش نگیال نے ہفتہ کو یہ خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔ اس میں لکھا ہے کہ کشمیر وادی میں طویل وقت تک حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے اور لا اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں مختلف سیکورٹی ایجنسیوں اور ایس ایس پی ، جی آر پی ، ایس آئی این اے ( سری نگر کے سرکاری ریلوے پولیس کے سینئر افسر ) سے موصولہ جانکاری کے مطابق 27 جولائی کو سیکورٹی میٹنگ ہوئی ۔

آر پی ایف بڈگام کے اسسٹنٹ سیکورٹی کمشنر سدیش نگیال نے لکھا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے والے ہیں ، ایسے میں ملازمین سے کم سے کم چار ماہ کیلئے راشن اکٹھا کرلیں اور اپنے اہل خانہ کو وادی سے باہر بھیج دیں

http://urdu.news18.com/news/amrawati/jammu-and-kashmir-rpf-officials-letter-asks-staff-to-prepare-for-kashmir-issue-276468.html

26 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.