News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کرونا 6 مزید جانیں لےگیا، تعدادِ 285

وادی میں جمعرات کو کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد186تک پہنچ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ سبھی ہاکتیں سکمز صورہ میں ہوئیں۔ان میں بتہ مالو سرینگر کا86سالہ شہری،زونی مر سرینگر کا52سالہ شہری اور سرینگر کے چنکرال محلہ، حبہ کدل کا 40سالہ شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح بھی سرینگر کا رہنے والا ایک شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح آج دن کے دوران صرف سرینگر کے چار شہری کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
آج جاں بحق ہونے والے دوسرے افراد میں 46سالہ شہری کا تعلق ضلع کپوارہ کے گزریال اور70سالہ خاتون کا تعلق اُوڑی بارہمولہ سے تھا۔ جبکہ ایک 60سالہ شہری غیر مقامی تھا اور اس کا تعلق ریاست کیرالہ سے تھا۔
ابھی تک وادی کشمیر کے اندر265کورونا ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ20ہلاکتیں جموں صوبے میں پیش آئی ہیں

1,135 total views, 0 views today

21 Replies to “کرونا 6 مزید جانیں لےگیا، تعدادِ 285

Leave a Reply

Your email address will not be published.