News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کرونا مریض تعداد سےسارے ریکارڈ مات: 1 دن میں 6,654 نئےکیس

ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں نے اب تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6654 نئے معاملے سامنے آئے۔ کورونا کے نئے معاملوں کے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1,25,101 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو کووڈ-19 سے 137 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 3,720 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ملک میں ابھی 69,597 پازیٹیو کیس (مثبت معاملے) ہیں جبکہ 51,783 مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

جمعہ کو کووڈ-19 سے جن 137 لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان میں مہاراشٹر میں 63 اموات، گجرات میں 29 اور دہلی میں 14 اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں کل معاملے 44,582 پہنچ گئے وہیں تمل ناڈو میں 14,753 معاملے سامنے آئے ہیں۔ مسلسل چھٹا دن ہے جب مہاراشٹر میں 2,000 معاملے سامنے آئے۔ تمل ناڈو میں کم ازکم 786 مزید لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، جس کے بعد ریاست میں انفیکشن کے کل معاملے 14,753 ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ کو مزید چار لوگوں کی بیماری سے موت ہوگئی۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ اسی کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے

43 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.