News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

کانگریس لیڈر کے گھر پر جنگجووں کا حملہ، شدید فائرنگ

سرینگر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آج علی الصبح ملی ٹنٹوں نے ایک کانگریس لیڈر امتیاز پرے کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد شدید فائرنگ کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جنگبازوں نے مسٹر پرے کے حاجن واقع میں گھر پرہینڈ گرینیڈ پھینکا اور اس کے بعد فائرنگ کی۔ ان کی رہائش گاہ پر تعینات سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جو کچھ دیر تک جاری رہی. اگرچہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگ جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
قابل غور ہے کہ مسٹر پرے سابق ممبر اسمبلی اور ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کے گروپ ‘اخوان’ قائم کرنے والے محمد یوسف پارے کے بیٹے ہیں۔ اس گروپ نے 90 کی دہائی میں ملٹنٹوں کے خلاف مہم میں فورسز کی مدد کی تھی۔

2,643 total views, 0 views today

One Reply to “کانگریس لیڈر کے گھر پر جنگجووں کا حملہ، شدید فائرنگ

  1. My programmer is trying to persuade me to move to .net from PHP.
    I have always disliked the idea because of the expenses.
    But he’s tryiong none the less. I’ve been using Movable-type on a variety of websites for about a year
    and am nervous about switching to another platform. I have heard good things about blogengine.net.

    Is there a way I can transfer all my wordpress content into
    it? Any help would be greatly appreciated!

Leave a Reply

Your email address will not be published.