News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

چین بارےحفاظتی صورتحال کاجائزہ لینےوزیراعظم لداخ میں

وزیر اعظم نریندر مودی آج بروز جمعہ صبح حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی)پر چین کے ساتھ کشیدگی کے پس منظر میں سرحدی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی علاقہ لداخ کےسرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم ک لداخ کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقی لداخ میں ایل اے سی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے چینی فوج کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے ہمراہ ہیں اور آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوانی غیر اعلانیہ دورے پر سرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اس دورے میں شامل رہنے والے تھے لیکن وہ نہیں گئے۔
وزیراعظم کو آرمی ، ایئر فورس اور آئی ٹی بی پی کی طرف سے نیمو کے محاذی مقام پر مشترکہ بریفنگ دی گئی۔ یہ جگہ سطح سمندر سے گیارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔واضح رہے کہ چین کے ساتھ وادی میں پرتشدد مقابلے میں 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے
چین کے ساتھ تعطل کے درمیان سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے وزیر اعظم لداخ میں
نئی دہلی/ لیہہ 3 جولائی [یو این آئی] وزیر اعظم نریندر مودی آج بروز جمعہ صبح حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی)پر چین کے ساتھ کشیدگی کے پس منظر میں سرحدی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی علاقہ لداخ کےسرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم ک لداخ کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقی لداخ میں ایل اے سی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے چینی فوج کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے ہمراہ ہیں اور آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوانی غیر اعلانیہ دورے پر سرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اس دورے میں شامل رہنے والے تھے لیکن وہ نہیں گئے۔
وزیراعظم کو آرمی ، ایئر فورس اور آئی ٹی بی پی کی طرف سے نیمو کے محاذی مقام پر مشترکہ بریفنگ دی گئی۔ یہ جگہ سطح سمندر سے گیارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔واضح رہے کہ چین کے ساتھ وادی میں پرتشدد مقابلے میں 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے

1,217 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.