News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

’چاول والے بابا‘ کا قلعہ مسمار، 15 سالہ اقتدارکا خاتمہ

چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشن کے نتائج سے بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بیشترایگزٹ پول میں ریاست میں کانٹے کی ٹکرنظرآرہی تھی، لیکن سب کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ کانگریس ریاست میں یکطرفہ جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ دراصل رمن سنگھ حکومت کے 15 سال کے کام کاج کی بنیاد پرالیکشن لڑرہی بی جے پی کو اس بارریاست کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔

بی جے پی کی دلیل تھی کہ نکسلی علاقوں کے علاوہ پورے ریاست میں ترقی کے نام پرعوام رمن سنگھ کا ساتھ دے گی۔ ’چاول بنانے والے بابا‘ کے نام سے مشہوررمن سنگھ کی دیہی علاقوں میں مقبولیت بہت زیادہ تھی اوریہ بی جے پی کے لئے اچھی خبرہوتی تھی۔

یہاں تک کہ بی جے پی لیڈراجیت جوگی اورمایاوتی کے درمیان ہوئے اتحاد کے بعد اس بات کی امید لگائے بیٹھے تھے کہ اس کا اثرپڑے گا اورکانگریس کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہو سکا۔ کچھ سیٹوں پراس کا اثربی جے پی کے بھی خلاف ہوا۔

اس سے قبل چھتیس گڑھ میں کانگریس پربی جے پی سبقت حاصل کرتی رہی ہے، لیکن بی جے پی کے ووٹوں کا فیصد تقریباً ایک فیصد ہی رہا ہے۔ اتنے معمولی فرق کے باوجود بی جے پی کانگریس پرسیٹوں کے معاملے میں آگے رہی ہے۔ اس باربھی بی جے پی کچھ اسی طرح کی امیدیں لئے بیٹھی تھی، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ بی جے پی کی ساری حکمت عملی رائیگاں ہوگئی اورچھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت بنانے جارہی ہے

1,939 total views, 0 views today

One Reply to “’چاول والے بابا‘ کا قلعہ مسمار، 15 سالہ اقتدارکا خاتمہ

  1. Howdy would you mind letting me know which hosting company you’re
    working with? I’ve loaded your blog in 3 different web browsers and I must say this blog loads a
    lot faster then most. Can you suggest a good web hosting provider at a honest price?
    Many thanks, I appreciate it!

Leave a Reply

Your email address will not be published.