News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

پی آئی اے کی فلائٹ کوکراچی میں حادثہ، 100سےزائد جاں بحق

لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کراچی میں لینڈنگ سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 303 لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گئی۔

اطلاعات ہیں کہ جہاز میں 95 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور قریب کی آبادی کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں

59 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.