News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

پنتھرس پارٹی کاجموں میں روہنگیامسلم پناہ گزینوں کیخلاف احتجاج

جموں: جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے جموں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو شہر بدر کرنے، دل دہلانے والے آصفہ عصمت دری و قتل کیس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کرنے، ضلع راجوری کے نوشہرہ کو ضلع کا درجہ دینے اور ریاست کے آخری راجا مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرنے کے مطالبات کو لیکر بدھ کی صبح یہاں ایک احتجاجی دھرنا دیا۔
درجن بھر احتجاجی کارکنوں نے جن کی قیادت پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کررہے تھے، ریاستی کی حکمران جماعت بی جے پی کا پتلا پھونک ڈالا۔
احتجاجی کارکنوں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے، ’روہنگیا بنگلہ دیشی جموں چھوڑو جموں چھوڑو، چھوڑو ہمارا پردیش روہنگیا جاؤ بنگلہ دیش، رسانہ قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کرواو جانچ کرواو، نوشہرہ کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دو درجہ دو، غدار بی جے پی ہائے ہائے، بی جے پی سرکار ہائے ہائے ، مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر چھٹی کا اعلان کرو اعلان کرو‘ جیسے نعرے لگائے.

1,548 total views, 0 views today

2 Replies to “پنتھرس پارٹی کاجموں میں روہنگیامسلم پناہ گزینوں کیخلاف احتجاج

  1. Hey there! I know this is kind of off topic but I was wondering if you knew where I could
    find a captcha plugin for my comment form? I’m using the same blog platform as yours and I’m having problems finding one?
    Thanks a lot!

Leave a Reply

Your email address will not be published.