News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بناؤں گا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بناؤں گا‘ ہم سادگی اپنائیں گے‘ سرکاری اخراجات کم کریں گے ‘ وزیراعظم ہاؤس کوتعلیمی اورتمام گورنرہاؤسز کو عوامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘ عوام کا ٹیکس چوری نہیں ہوگا‘ خود اس کی حفاظت کروں گا‘احتساب مجھ سے شروع ہوگا‘پھر وزراء کی باری آئے گی‘ ہمارا کوئی آدمی غلط کرے گا تو اسے پکڑیں گے، جو ملکی قانون کے خلاف جائے گا اس کے خلاف ایکشن لیں گے، قانون سب کے لیے برابر ہوگا۔انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جمعرات کی سہ پہراپنی رہائش گاہ بنی گالامیں قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نیا پاکستان بنانے کا موقع ملا ہے۔ عمران خان کے بقول پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے ہیں، اپوزیشن کے خدشات دورکریں گے ‘ دھاندلی کی شکایت پر تمام حلقے کھلوانے کے لیے تیارہوں ۔ان کا کہنا تھا کہکسی سیاست دان پر اتنی ذاتی تنقید نہیں ہوئی جتنی مجھ پر ہوئی ہے لیکن اس اہم موقع پر میں چاہتا ہوں کہ سارا پاکستان متحد ہو، اپنے تمام مخالفین کو معاف کرتا ہوں، ہماری حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی اور قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم دعا کرے کہ اللہ مجھے اپنے وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا کرے،وعدہ کرتا ہوں کہ گورننس کا نظام ٹھیک کرکے دکھاؤں گا جو عوام کی زندگی آسان بنائے گا، نوجوان کو نوکریاں دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے ایسے تعلقات ہونے چاہئیں کہ سرحدیں کھلی ہوں، امریکا سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو، ایران سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے بھی ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگوں میں شرکت کے بجائے لڑائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے مجھے بالی ووڈ فلم کا ولن بناکر پیش کیا جس پر مجھے افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات میں برصغیر کی بہتری ہے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے، اس میں دونوں کا فائدہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں، پاکستان اور بھارت کو مذاکرت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، بھارت امن کے لیے ایک قدم آگے بڑھائے گاتوہم 2قدم آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کی خاطر بھرپورتعاون کریں گے

1,355 total views, 0 views today

2 Replies to “پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بناؤں گا،عمران خان

  1. Very great post. I just stumbled upon your blog and wished to say that I’ve really enjoyed browsing your weblog posts.
    In any case I’ll be subscribing in your feed and I hope you
    write again very soon!

  2. Hi, i think that i saw you visited my site thus i came to “return the favor”.I’m attempting to find things to
    enhance my site!I suppose its ok to use some of your ideas!!

Leave a Reply

Your email address will not be published.