News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

پاکستان نے اپنا نیا پولیٹیکل ‘نقشہ” جاری کیا

پاکستانی حکومت نے پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری کر دیا ہے۔ نقشے کی رونمائی وزیراعظم کے زیر صدارت ایک تقریب میں کی گئی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ کابینہ، تمام اپوزیشن اور کشمیری لیڈرشپ نے نقشے کی تائید کی ہے۔ آج سے سارے پاکستان میں یہ آفیشل نقشہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، عالمی برادری اپنا وعدہ پورا کرے۔ کشمیریوں کو ان کا حق ابھی تک نہیں ملا۔ واضح کر دوں کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا نقشہ پیش کرنے کا اعزاز وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ بھارت نے پانچ اگست کے اقدام کے بعد نقشہ پیش کیا تھا لیکن پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ آج کے بعد یہ نقشہ ملک بھر میں استعمال ہوگا۔ پاکستان نے آج پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ “اس سلسلے میں وزیراعظم نے کابینہ اور بقول ان کے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جنہوں نے ان کے موقف کی تائید کی.

170 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.