News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

پاکستان میں عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سےمنائی جارہی ہے

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہی۔
ملک بھر میں عید الاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس تعینات ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اور لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے،

اس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی شروع کر دی۔

کراچی میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پولو گراؤنڈ، میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ، سبیل والی مسجد، عیدگاہوں اور دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ کوئٹہ میں بھی عید الاضحیٰ پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی، لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے عید ملی

1,336 total views, 0 views today

One Reply to “پاکستان میں عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سےمنائی جارہی ہے

  1. Hmm is anyone else having problems with the images on this blog loading?
    I’m trying to find out if its a problem on my end or if it’s the blog.
    Any feedback would be greatly appreciated.

Leave a Reply

Your email address will not be published.