News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

پاکستان عساکرکی لاشوں کوگن رہاہے، اپوزیشن کوثبوت کی پڑی ہے: مودی

اوڈیشہ کورا پٹ میں ریلی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپوزیشن جماعتوں اورخاص کر کانگریس پرکئی زبانی حملے کئے۔
لوک سبھا الیکشن 2019 کی انتخابی تشہیر جاری ہے۔ بی جے پی کے انتخابی مہم کے لئے وزیراعظم نریندرمودی جمعہ کو اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اوڈیشہ کے کورا پٹ ضلع کے جے پورمیں پہلی ریلی کی۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی سرحد پرہوئے فضائی اسٹرائیک کا ذکر کیا۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اس ایکشن کے بعد پاکستان بالا کوٹ میں ابھی تک جنگجوؤں کی لاشیں ہی شمار کررہا ہے۔

ریلی میں وزیراعظم نے ’مشن شکتی‘ کو ایک بار پھرسے ملک کے لئے فخرکی بات کہی۔ انہوں نے کہا ’دو دن پہلے ہی اوڈیشہ ایک ایسی تاریخی حصولیابی کا گواہ بنا ہے، جس نے پوری دنیا کو ہندوستان کی طاقت سے واقف کرایا ہے۔ ہندوستان اب خلا میں بھی چوکیداری کرنے کا اہل ہے‘۔
اوڈیشہ کارپورٹ میں ریلی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپوزیشن جماعتوں اور خاص طورپر کانگریس پرکئی زبانی حملے کئے۔ انہوں نے کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے کہا ’7 دہائیوں سے غریبوں کے ساتھ غداری کررہے لوگ، اب اتنا بوکھلا گئے ہیں کہ ملک کے سائنسدانوں، ملک کی فوج، ملک کے نوجوانوں کی طاقت، سب کی توہین کرنے لگے ہیں۔ جب ہندوستان جنگجوؤں پرکارروائی کرتا ہے، انہیں گھر میں گھس کرمارتا ہے، تو بھی یہ لوگ ثبوت مانگتے ہیں

2,007 total views, 0 views today

5 Replies to “پاکستان عساکرکی لاشوں کوگن رہاہے، اپوزیشن کوثبوت کی پڑی ہے: مودی

  1. Nice post. I learn something totally new and challenging on websites I
    stumbleupon every day. It’s always exciting to read through content from other authors and use something from their web sites.

Leave a Reply

Your email address will not be published.