ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین عالم اسلام

پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھائےگا

واشنگٹن = اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر بھی ہے۔پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عالمی ادارے کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے پیر کو نیویارک پہنچ گئے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کئی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر ملک کا موقف پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر میں کشمیر کا دیرینہ تنازعہ بھی ہوگا، خاص طور پر ایسے حالات میں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا دو طرفہ عمل معطلی کا شکار ہے۔ خاتون مندوب نے بتایا’’اب جبکہ بھارت کی موجودہ سرکار نے دو طرفہ مذاکراتی عمل معطل کردیا ہے، میرا ماننا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنا اور بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’عالمی برادری کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاکستان کی بات سنے، انہیں سننا ہی ہوگا اور وہ پاکستان کو زوردار اور واضح الفاظ میں سنیں گے‘‘۔ ملیحہ لودھی نے کہا’’پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورموں میں مسئلہ کشمیر اُجاگر کرتا رہے گا کیونکہ ہندوپاک کے مابین دو طرفہ معاہدے کوئی بھی پیش رفت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس موقف کی تائید و حمایت کی ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں

1,722 total views, 0 views today

One Reply to “پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھائےگا

  1. Wow, incredible weblog structure! How lengthy have you ever been blogging for?
    you make running a blog look easy. The entire glance of your web site is great, as neatly as the content material!

Leave a Reply

Your email address will not be published.