News ٰآس پاسٰ تازہ ترین

ٹی وی چینلوںپر پھیلائے جانے والے زہریلے اثرات کا توڑ کرنے کی ضرورت، ذوالفقارعلی کا زور


نئی دلی//قومی راجدھانی میں میڈیا کے ساتھ بہتر تال میل بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کی کشمیر بیورو آف انفارمیشن نئی دلی کے افسران کو تلقین کرتے ہوئے اطلاعات کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ریاست کے حوالے سے چند قومی نیوز چینلوں کی طرف سے منفی تاثر پیدا کرنے کے عمل کا توڑ کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔وزیر نے ان خیالات کا اظہار کل کے بی آئی نئی دلی میں ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں محکمہ کے سیکرٹری محمد حسین ملک ، ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی یشا مدگل، ناظم اطلاعات منیر الاسلام ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کے بی آئی ودوشی کپور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔وزیر نے کہا کہ بیورو کو قومی میڈیا ، مضمون نگاروں ، ادباءاور ٹی وی پنلسٹوں کے ساتھ بہتر تال میل بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اس سلسلے میں جلد سے جلد تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔وزیر نے کہا کہ بیورو میں اقامتی سہولیات ، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کومستحکم کرنے کی فوری ضرورت ہے اور فوری اقدام کے تحت بیورو کو دو رپورٹر اور دو کیمرہ مین فراہم کئے جائیں گے جنہیں ماہوار 40ہزار روپے کا مشاہرہ فراہم کیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو محکمہ سیاحت کے تعاون سے مختلف تہواروں کے انعقاد کے ذریعے ریاست جموں وکشمیر کو پیش کرنا چاہئے جس کے لئے جگہ اور تاریخ کا فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے ترقیاتی منظرنامے کو اُجاگر کرنے والے تہوار میں ریاست کے کلچر ، فن اور قدرت کے مناظر کو پیش کیا جانا چاہئے۔وزیر نے کہا کہ محکمہ کو جموں وکشمیر ہاوس میں ہوڈنگ لگانی چاہئے جس کے لئے محکمہ اطلاعات ضروری مواد فراہم کرے گا۔اسی دوران پی آر سی نئی دلی کا دفتر این ڈی ایم سی اور دیگر عہدہ داروں سے ضروری این او سی حاصل کرے گا۔علاوہ ازیں محکمہ اطلاعات اور محکمہ سیاحت پرتھوی راج روڑ اور چنکیا پوری نئی دلی میں کشمیر ہاوس کے احاطے میں مشہور 100تصاویر کو نمائش کے لئے رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ بیورو کو تمام متعلقہ وزراءکے پی آر اوز ، ذاتی سیکشن اور انفارمیشن افسروں کے ساتھ قریبی تال میل رکھنا چاہئے تاکہ وزراءکے قومی راجدھانی کے دوروں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور تشہیر ملے۔انہوںنے کہاکہ بیورو کو معروف اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے مدیروں اور معروف مضمون نویسوں کے ساتھ رواں سال ستمبر میں سرینگرمیں مجوزہ میڈیا سمٹ کے حوالے سے تال میل قائم کرنا چاہئے۔

1,750 total views, 0 views today

2 Replies to “ٹی وی چینلوںپر پھیلائے جانے والے زہریلے اثرات کا توڑ کرنے کی ضرورت، ذوالفقارعلی کا زور

  1. Woah! I’m really enjoying the template/theme of this site.
    It’s simple, yet effective. A lot of times it’s very difficult to
    get that “perfect balance” between usability and appearance.
    I must say you’ve done a great job with this.
    In addition, the blog loads super quick for me on Opera.
    Superb Blog!

Leave a Reply

Your email address will not be published.