کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے وینٹی لیٹروں کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر گھپلہ کیا ہے نیز کورونا بیماری کے دور میں ملک کے عوام کے ساتھ فریب کیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پروفیسر گورو ولبھ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعدادا پونے سات لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ بیماری کا قہر اتنا زیادہ ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اس بیماری سے ہونے والی اموات نے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 20 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی کمپنیوں نے پی ایم کیئر فنڈ میں تعاون دیا ہے اور 31 مارچ کو چالیس ہزار وینٹی لیٹروں کی خریداری کا حکومت نے آرڈر دیا۔ لیکن حکومت کو اب بتانا چاہیے کہ کیا اس فنڈ سے یہ وینٹی لیٹر خریدے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت جب بھی بڑی خریداری کرتی ہے تو اس کے لیے کھلا ٹنڈر طلب کیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ کیا ان وینٹی لیٹروں کی خریداری کے لئے ٹنڈر طلب کیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ روپے میں وینٹی لیٹر خریدے جاسکتے ہیں تو حکومت نے چار لاکھ روپے دے کر یہ کیوں خریدے۔ دوسری بات ڈاکٹروں اور سرکاری ڈاکٹروں کے پینل نے کہا کہ جو وینٹی لیٹر آئے ہیں وہ استعمال کے لائق ہی نہیں ہیں
1,030 total views, 0 views today
M.E.C Mon Electricien Catalan
44 Rue Henry de Turenne
66100 Perpignan
0651212596
Electricien Perpignan
Nice post. I was checking constantly this blog
and I am impressed! Very useful information specifically the last part 🙂
I care for such information much. I was seeking this particular info for a long time.
Thank you and good luck.