چنئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ایک ہفتہ سے زبردست بارش سے متاثر تمل ناڈو کو مرکز کی جانب سے ہر قسم کی مدد کی آج یقین دہانی کرائی۔ مسٹر مودی نے یہاں تمل روزانہ ’ڈیلی تھانتي‘ کی ڈائمنڈ جبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبردست بارش پر بات چیت کی جس کی وجہ سے تمل ناڈو کے مختلف مقامات پرروز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو مرکز کی جانب سے ہر قسم کی مدد دی جائے گی۔ انہوں نے بارش سے ریاست کے مختلف مقامات پر لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی کے یہاں پہنچنے کے فوراً بعد وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي اور نائب وزیر اعلی او پنيرسیلوم نے گورنر کی موجودگی میں انہیں حال ہی میں ریاست میں ہونے والی بھاری بارش کے بارے میں آگاہ کیا۔ رپورٹوں کے مطابق بارش کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کو ایک رپورٹ بھی سونپی گئی ہے۔ مسٹر مودی نے سب کی باتیں سننے کے بعد کہا کہ وہ ریاست کو مرکز کی جانب سے تمام قسم کی مدد دلانے کا وعدہ کرتے ہیں۔
مودی نے کروناندھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی
دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے دراوڑ منیترگژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کروناندھی سے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔تمل روزنامہ ’ڈیلی تھانتی‘ کے پلیٹینم جوبلی تقریب اور پی ایم او میں تعینات سینئر سول سروس کے افسر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد مسٹر مودی نے مسٹر کروناندھی سے ان کی گوپال پورم میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈی ایم کے مطابق یہ ملاقات اخلاقی ملاقات تھی اور اس دوران دونوں کے درمیان کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔
مسٹر کروناندھی کے گھر پر مسٹر مودی کا ڈی ایم کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن، راجیہ سبھا رکن کونی موزی، سابق وزیر دورائی مورگن اور ترجمان ٹی کے ایس ایل نگوون نے استقبال کیا۔ وہ تقریباً پندرہ منٹ تک وہاں رہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ گورنربنواری لال پروہت،مرکزی وزیر نرملا سیتارمن وغیرہ تھے
2,058 total views, 0 views today
M.E.C Mon Electricien Catalan
44 Rue Henry de Turenne
66100 Perpignan
0651212596
Electricien Perpignan
Hello there! Do you know if they make any plugins
to help with SEO? I’m trying to get my blog to rank
for some targeted keywords but I’m not seeing very good results.
If you know of any please share. Thanks!
It’s very effortless to find out any topic on web as compared to textbooks,
as I found this piece of writing at this web site.