News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

وزیراعظم فوجی ہسپتال میں ہی زخمی فوجی جوانوں سےملے: فوج

وزیر اعظم کے جمعہ کے روز لداخ دورے کے دوران زخمی جوانوں سے ملنے کی جگہ کے تعلق سے سوالات اٹھائے جانے کے بعد فوج نے وضاحت کی اور کہا کہ جس جگہ جوانوں کو رکھا گیا ہے وہ جنرل اسپتال کا توسیعی کیمپس کا حصہ ہے لیکن اسے کورونا وبا کی وجہ سے الگ رکھا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اچانک لداخ کے دورے پر جاکرچینی فوجیوں کے ساتھ 15 جون کو وادی گلوان میں تصادم کے دوران زخمی ہونے والے فوج جوانوں سے فوج کے جنرل اسپتال میں ملاقات کی تھی ۔ یہ جوان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق اس کے بعد سوشل میڈیا میں کہا گیا کہ جس جگہ مسٹر مودی نےجوانوں سےملاقات کی وہ اسپتال کا حصہ نہیں تھا اور جوانوں کو صرف اس ملاقات کے لئے رکھا گیا تھا۔
فوج نے اس پر آج ایک بیان جاری کر کے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جوانوں سے جس جگہ پر ملاقات کی اس کے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ یہ بدقسمتی کہ اس بات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ ہمارے بہادر فوجیوں کا علاج کس طرح کیا جارہا ہے۔ مسلح افواج اپنے جوانوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
فوج نے زور دے کر کہا کہ جس جگہ پرجوانوں کو رکھا گیا ہے وہ 100 بستروں والے ہنگامی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور یہ پورئ طرح جنرل اسپتال احاطہ میں ہی ہے۔
کورونا وبا سے متعلق پروٹوکول کی وجہ سے جنرل اسپتال کے کچھ وارڈ کو آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے یہ ہال آڈیو ویژول ٹریننگ کے لئے تھا لیکن کورونا کے علاج کے لئے اس ہال کو وارڈ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
وادی گلوان میں جھڑپ کے بعد سے جوانوں کو قرنطینہ کے مدِ نظر اسی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے اور فوجی کمانڈروں نے بھی ان جوانوں سے اس جگہ پر ملاقات کی تھی

1,185 total views, 0 views today

One Reply to “وزیراعظم فوجی ہسپتال میں ہی زخمی فوجی جوانوں سےملے: فوج

  1. Excellent post. I was checking constantly this blog and I am impressed! Extremely useful info particularly the last part 🙂 I care for such info much. I was looking for this certain info for a long time. Thank you and best of luck.|

Leave a Reply

Your email address will not be published.