News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

وائی سی مودی این آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر وائی سی مودی کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے آج جاری پریس ریلیز کے مطابق مسٹر مودی کی تقرری این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار کی جگہ پرکی گئی ہے۔ مسٹر کمارکی مدت کار 30اکتوبر کو مکمل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ مسٹر مودی 1984بیج کے آسام۔میگھالیہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وائی سی مودی 2002 گجرات فسادات کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔

1,713 total views, 0 views today

One Reply to “وائی سی مودی این آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

  1. Hello! Do you know if they make any plugins to protect against hackers?
    I’m kinda paranoid about losing everything I’ve worked hard on.
    Any suggestions?

Leave a Reply

Your email address will not be published.