News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

نیوزی لینڈمسجدحملہ: مجرم کو بغیر پیرول عمرقید

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملہ معاملے میں قتل واقعات کے ملزم برینٹن ٹیرنٹ (Brenton Terrent) سے عینی شاہد عبدالعزیز وہاب زادہ (Abdul Ajij Whabjadah) نے کہا کہ یہ چہرہ پہچانتے ہو۔ پچھلے سال 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں دو مسجدوں پر ہوئے حملے میں 51 لوگ مارے گئے تھے۔ اس معاملہ میں بدھ کو سزا سنائے جانے کی کارروائی کے تیسرے دن کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے کے ایک گواہ عبدالعزیز وہاب زادہ کا سامنا برینٹن ٹیرنٹ سے ہوا۔ عبدالعزیز نے اس سے کہا کہ آپ اس چہرے کو جانتے ہیں، وہ جس نے آپ کا پیچھا کیا تھا۔
برینٹن بغیر کسی پیرول کے عمرقید کی سزا بھگت رہا ہے۔ چار بچوں کے والد آسٹریلیا کے باشندہ عبدالعزیز نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح اس نے مسجد کے اندر نماز پڑھ رہے لوگوں کی جان بچانے کے لئے برینٹن کے سامنے خود کو ایک علامت کے طور پر پیش کر دیا تھا۔ برینٹن وہاں بغیر کوئی وارننگ دئیے اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔
عبدالعزیز نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح حملے کے دوران وہ دو کاروں کے بیچ جھک کر چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے دونوں بیٹے مسجد کی طرف سے اسے دیکھ کر آواز لگانے لگے جس پر اس نے انہیں مسجد کے اندر جانے کو کہا۔ پھر اس نے حملہ آور برینٹن کو آواز لگاتے ہوئے کہا کہ تم مجھے ڈھونڈ رہے ہو، میں یہاں ہوں۔
عبدالعزیز نے کہا کہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ برینٹن اس وقت مسجد کے اندر جائے کیونکہ اس وقت مسجد کے اندر تقریبا 80 سے 100 لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ جب برینٹن اپنی گاڑی کی طرف آیا تب عبدالعزیز نے اسی کے ایک ہتھیار کو اٹھا کر اس کی کار کی کھڑکی توڑ دی۔
عبدالعزیز نے جب اس کی کار کی کھڑکی توڑ دی تو اس نے برینٹن کی آنکھوں میں اپنی جان بچانے کا خوف دیکھا۔ اس نے میری طرف دیکھا اور مجھے انگلی دکھاتے ہوئے دھمکی دی۔ اس کے بعد ٹیرنٹ اپنی کار سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن عزیز نے اس کا پیچھا کیا۔ عزیز نے برینٹن کی بندوق ہوا میں لہرائی۔ اس کے بعد اس نے الگ لین میں گاڑی گھما لی اور لال بتی پار کر بھاگ گیا۔ عزیز نے کہا کہ وہ اس وقت صرف اپنی جان بچانا چاہتا تھا۔
عزیز نے عدالت میں برینٹن کو کہا کہ تم ان دو آنکھوں کو کبھی نہیں بھولو گے جن سے بچ کر تم بھاگ گئے تھے۔ جج کیمرن منڈیر نے عزیز سے کہا کہ میں نے وہ دیکھا ہے اور میں آپ کی جرات کو سلام کرتا ہوں

690 total views, 0 views today

11 Replies to “نیوزی لینڈمسجدحملہ: مجرم کو بغیر پیرول عمرقید

  1. Hi! This is my 1st comment here so I just wanted to give a quick shout out and say I really enjoy reading your blog posts. Can you recommend any other blogs/websites/forums that go over the same topics? Thanks for your time!|

  2. Hello Dear
    There is definately a great deal to find out about this issue. I really like all of the points you’ve made.
    It’s an amazing article in support of all the internet visitors; they will take benefit from it
    Greetings! Very useful advice within this article! It is
    the little changes that will make the most important
    changes. Thanks a lot for sharing!

  3. I just want to say I am beginner to weblog and certainly savored your blog site. Likely I’m want to bookmark your blog post . You absolutely have great well written articles. Many thanks for sharing your webpage.

  4. Do you have a spam issue on this website; I also am a blogger, and I was wondering your situation; we have developed some nice methods and we are looking to swap solutions with other folks, please shoot me an email if interested.

Leave a Reply to fake watches for sale Cancel reply

Your email address will not be published.