News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

نوگام میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں سی آئی ایس ایف افسر ہلاک

کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ واگورہ نوگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کے دوران مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) مارا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے گذشتہ رات ایک بجے واگورہ نوگام میں واقع بجلی گرڈ اسٹیشن کی حفاظت کے لئے قائم سی آئی ایس ایف کی چوکی پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں اے ایس آئی رینک کے ایک سیکورٹی افسر کی موت واقع ہوئی۔ اس دوران ریاستی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جنگجوؤں کے حملے کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ’جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کے دوران واگورہ نوگام میں واقع گرڈ اسٹیشن پر جنگجوؤں کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شدید طور پر زخمی ہوا۔ زخمی ہونے والے اے ایس آئی راجندرا پرساد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ’الرٹ سنتریوں کی جانب سے حملے کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا گیا۔ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔

2,245 total views, 0 views today

3 Replies to “نوگام میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں سی آئی ایس ایف افسر ہلاک

  1. Simply wish to say your article is as astonishing. The clearness in your submit is just excellent and i can suppose you’re an expert on this subject. Fine together with your permission let me to clutch your feed to stay updated with coming near near post. Thanks one million and please continue the rewarding work.|

  2. We are a gaggle of volunteers and starting a new scheme in our community.
    Your website offered us with helpful info to work on. You
    have performed a formidable process and our entire neighborhood will
    be grateful to you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.