News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

نئی جماعتوں سے سیاسی پینگیں بڑھانے کیلئےپھر باجپا سرگرم

بی جے پی نے جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے حمایت واپس لینے کے بعد سیاسی سرگرمی بڑھا دی ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ کشمیر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اب پی ڈی پی کے ساتھ حکومت چلانا بہت مشکل ہے۔
اسی کے ساتھ جموں وکشمیر میں صدر راج کے نفاذ کی امیدیں بڑھتی جارہی ہیں۔ حمایت واپسی کے بعد اب جموں وکشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی طرف سے امید بھری نظروں سے دیکھا جارہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار اورڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ارشد بتاتے ہیں کہ ’’اگر جموں وکشمیر میں صدر راج نافذ ہوجاتا ہے تو سیدھے طور پر نہ سہی لیکن راج بھون سے ہوتے ہوئے صوبے کی کمان بی جے پی کے ہاتھوں میں آجائے گی۔ جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی مداخلت میں اضافہ ہو۔
یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے کانگریس پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو حمایت دے سکتی ہے۔ کانگریس کے پاس اس وقت 12 سیٹ ہیں، اگر 5 آزاد ممبران اسمبلی کو ملا لیاجائے تو پی ڈی پی اکثریت کے اعدادوشمار 44 تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری طرف اگر محبوبہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ وزیراعلیٰ کی کرسی کو لے کر ئی معاہدہ کرلیتی ہیں تو بھی اقتدار باقی رہے گی۔ ایسے میں نیشنل کانفرنس کے لئے بھی یہ خسارے کا سودا نہیں رہے گا۔
کیونکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے لئے شمالی کشمیر کا علاقہ سیاسی نظریے سے انتہائی اہم ہے۔ ابھی حکومت چلانے کے لئے 3 سال کا وقت باقی ہے۔ ایک راستہ یہ بھی ہے کہ صوبے میں صدرراج نافذ نہ کرکے الیکشن کرادیئے جائیں

2,275 total views, 0 views today

One Reply to “نئی جماعتوں سے سیاسی پینگیں بڑھانے کیلئےپھر باجپا سرگرم

  1. That is very interesting, You are an excessively professional blogger.
    I’ve joined your rss feed and sit up for in search of extra of your excellent post.
    Additionally, I’ve shared your website in my social networks

Leave a Reply

Your email address will not be published.