News بین الاقومی تازہ ترین

میں نےتوکبھی کم جونگ کو بونا یاموٹا نہیں کہا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان انہیں بوڑھا کہہ کر ان کی بے عزتی کیوں کرتے ہیں ؟میں نے کبھی کم جونگ ان کو بونا یا موٹا نہیں کہا،بلکہ دوست بننے کی بھرپور کوشش کی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک دن ایسا ہو بھی جائے۔
الفاظ کی یہ جنگ دو غیر سنجیدہ نوجوانوں کے درمیان نہیں بلکہ دنیا کے طاقتور ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی ہے۔
ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جون ان کے درمیان برابری سے تلخ الفاظ تبادلہ ہوتا رہا ہےاور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما انہیں بوڑھا کہہ کر ان کی بے عزتی کیوں کرتے ہیں ؟
سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی کم جونگ ان کو بونا یا موٹا نہیں کہا۔ بلکہ دوست بننے کی بھرپور کوشش کی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک دن ایسا ہو بھی جائے۔
دوسری جانب ویت نام میں ایپک کانفرنس کے دوران روسی صدر سے ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا اور شام تنازع کا حل چاہتے ہیں جس کے لئے روسی صدر ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ آخر نفرت پھیلانے والے کب جانیں گے کہ روس سے دوستانہ تعلقات میں امریکہ کی برائی نہیں بھلائی ہے۔

1,742 total views, 0 views today

2 Replies to “میں نےتوکبھی کم جونگ کو بونا یاموٹا نہیں کہا: ٹرمپ

  1. Hi there! I know this is somewhat off-topic but I needed to ask.
    Does running a well-established blog like yours take a massive amount work?

    I am completely new to operating a blog but I do write in my diary everyday.
    I’d like to start a blog so I can easily share my experience
    and thoughts online. Please let me know if you have any kind of ideas or tips
    for brand new aspiring bloggers. Thankyou!

Leave a Reply

Your email address will not be published.