News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

میں محبت کا پیغام لےکر پاکستان آیا ہوں: نوجوت سنگھ سدھو

سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیر اعظم کے عہدے پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہندستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں جمہوریت کے حق میں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔واگھہ سرحد کے راستے لاہور پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ان کا یہ دورہ غیر سیاسی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کھلاڑی یا فن کار ملکوں کے درمیان صرف فاصلے ہی دور نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کو جوڑتے بھی ہیں۔

اپنے دوست کے بارے میں سدھو نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ کمزور کو کس طرح طاقتور بنایا جاتا ہے اور پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔’’ پاکستان کی جمہوریت میں آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے‘‘۔

سدھو نے اس تمہید کے ساتھ وہ محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، ہندو پاک کے درمیان دوستی بس چلانے والے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھی خراج پیش کیا ، جن کا کل انتقال ہو گیا تھا

2,153 total views, 0 views today

One Reply to “میں محبت کا پیغام لےکر پاکستان آیا ہوں: نوجوت سنگھ سدھو

  1. It’s a shame you don’t have a donate button! I’d definitely donate to this fantastic blog!

    I suppose for now i’ll settle for book-marking and adding your RSS
    feed to my Google account. I look forward to new updates and will share
    this site with my Facebook group. Talk soon!

Leave a Reply

Your email address will not be published.