News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

مودی دبئی مندرکا افتتاح کررہےہیں، لیکن ہندکےمسلمان پریشان: بدرالدین اجمل

نئی دہلی : اقلیتی فرقوں کے ممبران پارلیمنٹ نے مودی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ان پر ہونے والے حملوں سے ملک کا امیج خراب ہورہا ہے۔ آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے بدرالدین اجمل نے لوک سبھا میں اگلے مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دوبئی میں تو مندر کا افتتاح کرنے جارہے ہیں لیکن راجستھان اور ملک کے دیگر حصوں میں مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں جس سے بیرونی ملکوں میں ملک کا امیج خراب ہورہا ہے اور غلط پیغام جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین طلاق پر پابندی لگانے کے لئے بل لاکر مسلم خواتین کے تئیں اپنی فکرمندی کا دعوی کیا تھا لیکن مسلم لڑکیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 35 فیصد مسلم آبادی ہے لیکن اس فرقہ کے لوگ تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں ۔ اس کے مدنظر ریاست میں مزید تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے ای ٹی محمد بشیر نے حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھی ہندوستانی سماج کا اہم حصہ ہیں اور ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ وہ پرامن ماحول میں رہنا چاہتے ہیں۔مسٹر بشیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حج سبسڈی ختم کرنے کیلئے 2022 تک کا وقت دیا تھا لیکن حکومت نے اسے پہلے ہی ختم کردیا ۔ آخر ایسی کیا جلدبازی تھی۔
اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ کو ناکافی بتاتے ہوئے انہوں نے نیتی آیوگ کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ وزارت کی اسکیموں پر مناسب طور پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس پر سنجیدگی سے توجہ دینے اور منظم انداز میں کام کرنے کی درخواست کی

2,457 total views, 0 views today

5 Replies to “مودی دبئی مندرکا افتتاح کررہےہیں، لیکن ہندکےمسلمان پریشان: بدرالدین اجمل

  1. Hi there! This post couldn’t be written any better! Reading through this post reminds me of my previous room mate! He always kept talking about this. I will forward this article to him. Pretty sure he will have a good read. Thank you for sharing!

  2. You can definitely see your skills within the paintings you write. The arena hopes for even more passionate writers like you who are not afraid to say how they believe. Always follow your heart. “What power has law where only money rules.” by Gaius Petronius.

  3. Heya i’m for the primary time here. I found this board and I find It truly useful & it helped me out much.

    I am hoping to present one thing back and aid others such as you helped
    me.

Leave a Reply

Your email address will not be published.