News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

مقبوضہ القدس بارے ٹرمپ فیصلہ، دنیا بھر میں احتجاج جاری

امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید 1200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غزہ: (دنیا نیوز) فلسطین میں بچے، بوڑھے اور خواتین ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید 1200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے پر احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نتن یاہو کے دورہ فرانس سے پہلے پیرس میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

دوسری جانب یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور امریکی سفارتخانے کے سامنے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی امریکا کے سفارتخانے کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور بیت اللحم میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد چار ہو گئی۔ احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فورسز نے پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،، بچے، بوڑھے اور خواتین زار و قطار روتے رہے
ادھر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انھوں نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

2,522 total views, 0 views today

One Reply to “مقبوضہ القدس بارے ٹرمپ فیصلہ، دنیا بھر میں احتجاج جاری

  1. Nice blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere?
    A design like yours with a few simple adjustements
    would really make my blog shine. Please let me know where
    you got your design. Thank you

Leave a Reply

Your email address will not be published.