News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

مدھیہ پردیش میں باجپا کی اٹکی سانس، چوہان پریشان

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخبات کی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ان اسمبلی انتخابات کے نتائج طے کریں گے کہ شیو راج سنگھ چوہان اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب ہو پائیں گے یا نہیں.

مدھیہ پردیش کے رجحانات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کبھی کانگریس آگے ہو رہی ہے تو کبھی بی جے پی۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پریشان نظر آ رہے ہیں اور وہ سرکردہ لیڈران کے ساتھ میٹنگ کر کے ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ لگاتار چوتھی بار بی جے پی کی حکومت بنے۔ چونکہ سماجوادی پارٹی نے کانگریس کی حمایت کا اور بہوجن سماج پارٹی نے بی جے پی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس لیے بی جے پی کی سانس اٹکی ہوئی معلوم ہو رہی ہے۔ حالانکہ کچھ لوگ امکان یہ بھی ظاہر کر ہے ہیں کہ کانگریس تنہا بھی اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔

1,950 total views, 0 views today

One Reply to “مدھیہ پردیش میں باجپا کی اٹکی سانس، چوہان پریشان

Leave a Reply

Your email address will not be published.