News Uncategorized Weather ٰآس پاسٰ

لداخ جانب چشمِ بدوالوں کو فوج نےمنہ توڑجواب دیا:مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لداخ میں فوج نے ہندوستان کی جانب سے آنکھ اٹھانے والوں کرارا جواب دیکر کر اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
اتوار کے روزاپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘میں مسٹر مودی نے لداخ میں چین کے ساتھ تناؤ ، کورونا بحران سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں ہندوستان کی سرزمین پر آنکھ اٹھاکردیکھنے والوں کو کرارا جواب ملا ہے۔ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو پھر وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجواب دینابھی جانتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’’ اپنے ویر سپوتوں کی قربانی پر،ان کے اہل خانہ میں فخر کا جو احساس ہے ، ملک کیلئے جو جذبہ ہے یہی تو ملک کی طاقت ہے ۔آپ نے دیکھا ہوگا جن کے بیٹے شہید ہوئے ان کے والدین اپنے دوسرے بیٹوں کو بھی فوج میں بھیجنے کی بات کررہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کرونا بحران کے وقت دنیا نے ہندوستان کی عالمی برادری کے جذبات کو محسوس کیا ہے۔اپنی سالمیت وخودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے ہندوستان کی طاقت اورعزائم کو بھی دیکھاہے ۔ ہماری ہر کوشش اس سمت میں ہونی چاہئے ، جس سے سرحدوں کے تحفظ کے لئے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو ، ملک کو زیادہ سے زیادہ قابل بنایا جائے ، ملک کو خود کفیل ہونا چاہئے۔ یہی ہمارے شہیدوں کو خراج تحسین ہوگا

1,153 total views, 0 views today

2 Replies to “لداخ جانب چشمِ بدوالوں کو فوج نےمنہ توڑجواب دیا:مودی

  1. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Why visitors still use to read news papers when in this technological world everything is available
    on net?

Leave a Reply

Your email address will not be published.