News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

قومی شاہراہ پہلےدن ہی پابندیوں کی نذر ہوئی

سالانہ امرناتھ یاترا کے پہلے ہی دن اتوار کو جموں سرینگر شاہراہ پر عام ٹریفک خصوصاً مسافر بردار گاڑیوں کی نقل وحرکت پر بندشیں عائد کی گئیں۔ دوپہر ساڑھے تین بجے سے پہلے قاضی گنڈ اور ادہمپور سے یاترا کے بغیر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ ریل سے بانہال پہنچے سینکڑوں مسافروں کو بھی مسافر گاڑیوں کے نہ چلنے کی وجہ سے دن بھر ریلوے سٹیشن بانہال پر ہی درماندہ رہنا پڑا ۔ساڑھے تین بجے بعد بھی جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں تھی اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافر گاڑیاں بانہال ریلوے سٹیشن، جواہر ٹنل ، بانہال ٹائون اور رام بن میں روک دی گئی تھیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے شاہراہ پر جگہ جگہ افراتفری کا عالم تھا۔ اتوار شام بعد ہی مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ جموں سے وادی کی طرف آنے والی سینکڑوں گاڑیوں کو جواہر ٹنل سے واپس بانہال کی طرف موڑا گیا ۔ شیطانی نالہ اور جواہر ٹنل کے درمیان ٹریفک جام اتوار کی شام دیر تک جاری تھا۔ اتوار کی صبح رام بن کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثے میں لقمہ اجل بنے ایک شخص کی میت کو بھی ساڑھے تین بجے سے پہلے وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی

890 total views, 0 views today

3 Replies to “قومی شاہراہ پہلےدن ہی پابندیوں کی نذر ہوئی

  1. Nice post. I learn something new and challenging on sites
    I stumbleupon on a daily basis. It will always be useful to read through articles from other writers and practice something from other web sites.

Leave a Reply

Your email address will not be published.