News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

غیرملکی تبلیغی مہمانوں کی عرضی پرسماعت 2جولائی تک ملتوی

تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی مہمانوں کی عرضیوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ملتوی گئی ہے۔ اس دوران عدالت نے پیر کو مرکزی حکومت کو یہ بتانے کو کہا کہ کیا مرکز آنے والے کسی شخص کا ویزا منسوخ کرنے کا کوئی حکم جاری کیا گیا ہے۔
عرضی گزاروں میں سے ایک کی جانب سے معاملے کی پیروی کر رہے وکیل سی یو سنگھ نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 900 جماعتیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لئے صرف جنرل نوٹ جاری کیا گیا ہے۔
تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی ارکان کی عرضیوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ملتوی گئی ہے۔تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ملتوی گئی ہے۔
جسٹس کھانولکر نے کہا، ’’لیکن وزارت داخلہ کی نوٹیفکیشن کہتی ہے کہ یہ فیصلہ تو افسروں کو الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر لیا جانا ہے۔ ہمیں یہ پتہ لگانا ہوگا کہ کیا احکامات جاری کئے گئے۔‘‘ اس سے پہلے عرضی گزاروں کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا کہ ویزا منسوخ کئے جانے یا بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری حکم پاس نہیں کیا گیا ہے۔ صرف ایک پریس ریلیز جاری ہوئی اور ان کے پاسپورٹ ضبط کرلئے گئے

71 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.