دہلی میں کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر جے این یو طالب علم عمر خالد پر حملہ کرنے والا شخص یوں تو پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا، لیکن اس کی تصویریں وہاں سی سی ٹی وی میں قید ہو گئیں۔ سنسد مارگ کے پاس واقع وٹھل بھائی پٹیل روڈ پر لگے سی سی ٹی وی میں پیر کے روز ہوئی گولی باری کے بعد ایک شخص بھاگتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے میں شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہی وہ شخص ہے جس نے عمر خالد پر فائرنگ کی ہوگی۔ پولیس فی الحال سی سی ٹی وی فوٹیج کو بنیاد بنا کر مشتبہ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔
واضح ہو کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد پر دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ خالد نے الزام لگایا تھا کہ ان لوگوں نے انہیں گولی مارنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ بچ گئے۔
خالد نے کہا کہ حادثہ کے وقت وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ کلب کے باہر چائے پی رہے تھے۔ تبھی ایک آدمی نے پیچھے سے آکر ان کی گردن پکڑ لی۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں خالد نے کہا’’ میں نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں ایک بندوق ہے تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ نے کی کوشش کی۔ میں ڈرا ہوا تھا کیوں کہ وہ مجھے شوٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے مجھے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے مارا۔ جب میرے دوستوں نے اسے بھگانے کی کوشش کی تو وہ گن پھینک کر بھاگ گیا۔ میں نے دور سے گولی چلنے کی آواز سنی۔ ظاہر ہے اس نے بندوق سے گولی چلائی تھی‘‘
1,407 total views, 0 views today
Fantastic blog! Do you have any recommendations for aspiring writers?
I’m hoping to start my own site soon but I’m a little lost on everything.
Would you propose starting with a free platform like WordPress
or go for a paid option? There are so many options out there that I’m totally overwhelmed ..
Any ideas? Cheers!