News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

عمرخالد کوجان سے مارنے کی دھمکی، پولیس میں شکایت درج

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبہ لیڈر عمر خالد نے دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ دھمکی دینے والے نے خود کی شناخت فرار گینگسٹر روی پجاری بتایا ہے۔

عمر خالد نے جمعہ کو دہلی پولیس سے رابطہ کرکے دھمکی سے متعلق معاملہ درج کرایا۔ پولیس افسر نے بتایا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کررہےہیں، جے این یو کے طلبہ لیڈر نے ٹوئٹ کرکے پولیس سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

عمر خالد نے کہا کہ انہیں تیسری بار مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو دلت لیڈر اور گجرات سے آزاد ممبراسمبلی جگنیش میوانی نے بھی الزام لگایا تھا کہ انہیں روی پجاری کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

غورطلب ہے کہ سال 2016 میں عمر خالد کے والد سید قاسم رسول الیاس نے بھی دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں دھمکی بھرے فون آرہے ہیں کہ اگر انہوں نے ملک نہیں چھوڑا تو ان کے بیٹے کو مار دیا جائے گا۔ عمر خالد کے والد نے پولیس شکایت میں بتایا تھا کہ انہیں گینگسٹر روی پجاری کی طرف سے دھمکی دی جارہی ہے

2,254 total views, 0 views today

One Reply to “عمرخالد کوجان سے مارنے کی دھمکی، پولیس میں شکایت درج

  1. I truly love your blog.. Very nice colors & theme.
    Did you create this site yourself? Please reply back as I’m
    trying to create my own site and would like to know where you got
    this from or exactly what the theme is named. Appreciate it!

Leave a Reply

Your email address will not be published.