News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

شوپیان مبینہ فرضی جھڑپ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے: نیشنل کانفرنس

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے شوپیاں میں 18 جولائی کو بظاہر ایک فرضی تصادم آرائی میں تین مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے صدمے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی معیاد بند اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور حقائق کو عوام کے سامنے لانے کی مانگ کی ہے۔
پارٹی کے اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اپنے ایک بیان میں مبینہ طور پر ہونے والے فرضی انکائونٹر میں راجوری سے 3 بے گناہ نوجوانوں کو انسانی حقوق کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے دعوﺅں کے بعد مہلوکین کے لواحقین کی طرف سے سامنے آرہے بیانات سے سارا واقعہ پُراسرار ہوگیا ہے اور اس سے ایک ڈراونے اور گھناونے جرم کے ارتکاب کی بو آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوسناک اور تشویشناک امر ہے کہ طریقے سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے

97 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.