News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

شام میں اسرائیلی حملوں سے15 لوگ جانبحق، 21زخمی

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ بشارالاسد حکومت کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے پیر کی صبح لبنان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے وسطی صوبے حمص اور دمشق کے مضافات میں مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسدی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق اور حمص شہر کے اطراف داغے گئے کئی میزائل فضا میں تباہ بھی کیے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے علاقے بقاع کے اوپر پرواز کرتے ہوئے مزہ، کسوہ اور جمرایہ کے علاقوں میں حزب اللہ تنظیم کے ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح حمص کے دیہی علاقے میں ٹھکانوں پر بھی بم باری کی گئی۔ بعض ذرائع نے حزب اللہ کے ساتھ ایرانی پاسداران انقلاب کو بھی نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ مرنے والوں میں 3بچوں سمیت 6شہری بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر 9 افراد جنگجو ہیں۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق نے پیر کے روز بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ افراد براہ راست بم باری سے ہلاک ہوئے، یا میزائلوں کے ٹکڑے لگنے یا دھماکوں سے پیدا ہونے والے دباؤ کا شکار بنے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے نمایندوں کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ شامی مبصر کا کہنا ہے کہ دمشق اور حمص کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو اسرائیلی جنگی جہازوں سے داغا گیا

498 total views, 0 views today

14 Replies to “شام میں اسرائیلی حملوں سے15 لوگ جانبحق، 21زخمی

  1. Your style is so unique in comparison to other folks I have read stuff from.

    Many thanks for posting when you have the opportunity, Guess I will just book mark this web site.

  2. We stumbled over here from a different web address and thought I may as well check things
    out. I like what I see so i am just following you.
    Look forward to looking at your web page for a second time.

  3. elsewhere advantage cheap viagra usa fully major generic viagra for sale rarely
    motor viagra usa pharmacies online unfortunately pair [url=http://viacheapusa.com/#]viagra usa[/url] better piano viagra for sale on craigslist ago call

Leave a Reply

Your email address will not be published.