دارالحکومت کے لوٹینس زون میں واقع شاستری بھون میں منگل کو آگ لگ گئی جسے آدھے گھنٹے کے اندر بجھا دیا گیا۔
فائربریگیڈ محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ملی۔موقع پر فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو بھیجا گیا جو تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ بجھانے میں کامیاب رہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ شاستری بھون کے ایک حصے کی دوسری منزل پر لگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس آگ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے
373 total views, 0 views today
nexium