News ٰآس پاسٰ برصغیر بین الاقومی

سی بی آئی عدالت نے ڈیرہ سرغنہ گرمیت سنگھ کو10 سال قید کی سزا سنائی

عدالت میں نقلی گرو زاروقطار رو پڑا
چندی گڑھ۔ = سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو دس سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے روہتک جیل میں بنائی مقامی عدالت میں سزا پر فیصلہ دیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو پنچکولا میں رام رحیم کو ریپ کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ سزا سنائے جانے سے پہلے رام رحیم کورٹ میں رو پڑا۔
رام رحیم پر ان کی ہی دو سادھوی خواتین نے ریپ اور جسمانی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ دونوں خواتین ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کوارٹر میں رہتی تھیں۔ ہیڈ کوارٹر چندی گڑھ سے دو سو ساٹھ کلو میٹر دور ہریانہ کے سرسا میں واقع ہے۔
سی بی آئی کورٹ نے ڈیرہ سربراہ رام رحیم کو سنائی 10 سال کی جیل کی سزا
یہ معاملہ سال دو ہزار دو میں اس وقت سامنے آیا تھا جب رام رحیم کی سادھویوں سے تعلق رکھنے والی دو خواتین نے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ایک گمنام خط لکھا تھا۔ اس میں انہوں نے ڈیرا سربراہ پر جسمانی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کا فرمان صادر کیا تھا

2,585 total views, 0 views today

3 Replies to “سی بی آئی عدالت نے ڈیرہ سرغنہ گرمیت سنگھ کو10 سال قید کی سزا سنائی

  1. I’m truly enjoying the design and layout of your blog.
    It’s a very easy on the eyes which makes it much more enjoyable for me to come here
    and visit more often. Did you hire out a developer to create your theme?
    Outstanding work!

  2. I have fun with, result in I discovered exactly what I used
    to be looking for. You’ve ended my four day long hunt!
    God Bless you man. Have a great day. Bye

Leave a Reply

Your email address will not be published.