پولیس نے رات گئے ایک چھاپے کے دوران سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ‘آفاق ‘کے پرنٹر پبلشر، غلام جیلانی قادری کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے62 سالہ سینئر صحافی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قادری کی گرفتاری اُن کے خلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
قادری کے خلاف 1992 میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جب وہ” جموں کشمیر نیوز” نام کی ایک ایجنسی چلارہے تھے ۔
اس کیس میں شامل مزید تین صحافی پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔
جیلانی قادری کو اطلاعات کے مطابق آج عدالت کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ قادری گذشتہ رات کم و بیش 30-.11 بجے گھر پہنچے جس کے بعد ایک پولیس پارٹی نے آکر اُنہیں اپنی حراست میں لیا-
978 total views, 0 views today
Hi friends, its great post on the topic of teachingand fully explained,
keep it up all the time.